لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دو قیدی جاں بحق

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دو قیدی جاں بحق
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دو قیدی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے دو قیدی دم توڑگئے ہیں جن کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ جیل ذرائع کے مطابق حق نواز کو کچھ عرصہ قبل منشیات کے کیس میں چین سے پاکستان منتقل کیاگیاتھاجبکہ سلیم قتل کے الزام میں قید کی سزا بھگت رہاتھا۔ ذرائع نے بتایاکہ شبہ ہے ، دونوں قیدیوں کی ہلاکت دل کا دوڑہ پڑنے سے ہوئی ہے تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوگی ۔

مزید :

لاہور -