میرے گھر والوں نے کبھی مجھے مشہور شخصیت نہیں سمجھا، کترینہ کیف

میرے گھر والوں نے کبھی مجھے مشہور شخصیت نہیں سمجھا، کترینہ کیف
میرے گھر والوں نے کبھی مجھے مشہور شخصیت نہیں سمجھا، کترینہ کیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز)گھر کی مرغی دال برابر، اگر یہ محاورہ بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کیلئے استعمال کیا جائے تو ہرگز غلط نہیں ہوگا۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ انکے گھر والوں نے کبھی انہیں مشہور شخصیت نہیں سمجھا۔کترینہ کیف نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے گھروالوں نے تو کبھی انہیں ایک مشہور و معروف اداکارہ نہیں سمجھا تھا، لیکن اب وہ اس بات کو تسلم کرنے لگے ہیں کہ وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں یا انکی بھی کوئی حیثیت ہے۔ اداکارہ کے مطابق انکے گھروالوں نے اس بات کو اس وقت تسلیم کیا جب انکا مجسمہ مادام تساؤ میوزئم میں امریکی گلوگار جسٹن بیبر کے برابر میں لگا۔کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ شکر ہے اب تو ان کے گھر والوں نے انکے اسٹار اسٹیٹس کو سنجیدگی سے لیا ورنہ انکی تو گھر والوں کے سامنے کوئی حیثیت ہی نہیں تھی۔

مزید :

کلچر -