زمبابوے کرکٹ کی سیکورٹی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

زمبابوے کرکٹ کی سیکورٹی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 19مئی سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت پنجاب کے حکام زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم کو سیریز کے دوران کئے جانے والے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات سے آ گاہ کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان 22 سے 31 مئی تک 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ زمبابوے کی ٹیم 19مئی کو پاکستان پہنچے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز 22 اور 24 مئی کو کھیلے جائیں گے جب کہ ایک روزہ میچوں کی سیریز 26، 29 اور 31 مئی کو کھیلی جائے گی، تمام میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیم یکم جون کو وطن واپس روانہ ہوگی ۔