لڑکی کی عمرکے تعین کیلئے اسے دارالامان بجھوا دیا گیا

لڑکی کی عمرکے تعین کیلئے اسے دارالامان بجھوا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو عمرکا تعین کرنے کے لئے انہیں دارالامان بھجوادیا،عدالت میں لڑکی کی والدہ ارشاد بی بی کے وکیل نے لڑکی کی عمرکا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ لڑکی سنبل شہزادی کی عمر13سال ہے اورملزم نے کم سن لڑکی کوشادی کاجھانسہ دے کراغوا کیا۔ سماعت سے قبل سنبل کے والدین اپنے حق میں بیان دلوانے کے لئے اس کی منت سماجت کرتے رہے لیکن لڑکی نے والدین کے حق میں بیان دینے سے انکار کر دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -