پاکستان کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، بھارتی سرحدی فورس کی بڑھک

پاکستان کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، بھارتی سرحدی فورس کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیلونگ(اے این این) بھارتی سرحدی فورس( بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ بی ایس ایف کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے دراندازی اور دہشت گردوں کو ہماری حدود میں بھیجنے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے جبکہ ہماری سکیورٹی فورسز نے ان سے نمٹنے پر توجہ دی ہوئی ہے، اب تک ہم نے دراندازی کی تمام کوششیں کامیابی سے ناکام بنائی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور ہم دوسری جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ کنٹرول لائن پر دو بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرناغیر فوجی اقدام ہے جو بہت افسوسناک ہے۔ امید ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہونگے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے دونوں فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایاگیا جب وہ مواصلاتی کیبل کی مرمت کررہے تھے۔
بی ایس ایف