آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق، ایک زخمی

آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق، ایک زخمی
آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد/ چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف علاقوں میں برستی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پنجاب کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے ہی گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہواﺅں کے ساتھ ہلکی بارش کو سلسلہ جاری ہے تاہم چندایک مقامات پر آسمانی گرنے کے افسوس ناک واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ چنیوٹ کے نواحی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 16سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔دوسری جانب فیصل آبا دکے امین پورہ روڈ پر بھی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا۔