کمانڈر 55بریگیڈ کا کڑامہ اور جاٹیرائے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

کمانڈر 55بریگیڈ کا کڑامہ اور جاٹیرائے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)کمانڈر 55بریگیڈ کا کڑامہ اور جاٹیرائے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ اور علاقائی عمائدین کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جرگہ تفصیلات کے مطابق کمانڈر 55بریگیڈ نے گزشتہ روز سب ڈویژن لدھا کے علاقہ کڑامہ اور جاٹیرائے دورہ کے دوران انہوں نے مذکورہ علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پراطمنان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری ترقیاتی کاموں کو جلدازجلد مکمل کریں تاکہ علاقہ عوام مذکورہ ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہوسکیں علاوہ ازیں انہوں نے جاٹیرائے کے مقام پر قبائلی عمائدین کے ایک جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں ابنوشی صحت تعلیم سمیت دیگر منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ قبائلی عوام کا معیار زندگی بلندکیا جاسکے علاقہ مشران کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کے بارے میں انکا کہناتھاکہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اوراس میں کسی بھی قسم کی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی دورہ کے دوران پاک ارمی کے دیگر حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔