پہلے ٹی 20 میں شکست پر کپتان کو کس کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

پہلے ٹی 20 میں شکست پر کپتان کو کس کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے؟ جان کر ...
پہلے ٹی 20 میں شکست پر کپتان کو کس کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈف (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو واحد ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے جس پر سرفراز احمد کو شاداب خان کی یاد شدت سے ستانے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم درمیانی اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے جبکہ میزبان کپتان نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم میں شاداب خان کی کمی شدت سے محسوس کی مگر امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹھیک ہوجائیں گے اور قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہم نے 5 کوالٹی ون ڈے میچز کھیلنے ہیں جس سے اچھی تیاری ہوجائے گی۔

مزید :

کھیل -