صوبائی وزراءعاطف خان اورشہرام ترکئی میراہدف تھے ،حیات آباد آپریشن میں گرفتار ملزم کا عدالت میں اقبال جرم

صوبائی وزراءعاطف خان اورشہرام ترکئی میراہدف تھے ،حیات آباد آپریشن میں ...
صوبائی وزراءعاطف خان اورشہرام ترکئی میراہدف تھے ،حیات آباد آپریشن میں گرفتار ملزم کا عدالت میں اقبال جرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حیات آبادآپریشن میں گرفتار ملزم یاسر نے عدالت میں اقبال جرم کر لیا،ملزم نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراءعاطف خان اورشہرام ترکئی میراہدف تھے ،آئی ایس ایف کے جلسے میں خودکش دھماکا کرنا تھا،حملے کیلئے موٹر سائیکل سوار خودکش بمبارتیار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں آپریشن کے دوران گرفتار ملزم یاسر کو عدالت میں پیش کردیاگیا، ملزم نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراءعاطف خان اورشہرام ترکئی میراہدف تھے ،آئی ایس ایف کے جلسے میں خودکش دھماکا کرنا تھا،حملے کیلئے موٹر سائیکل سوار خودکش بمبارتیار کیا تھا۔
ملزم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس محمد ایوب اوران کے ڈرائیور پر بھی قاتلانہ حملہ کرایا،ملزم یاسر کا کہناتھا کہ حیات آبادحملے میں تباہ ہونے والی عمارت ہماراہیڈکوارٹر تھا۔