میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،125بجلی چوروں کورگڑا

      میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،125بجلی چوروں کورگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 125بجلی چورپکڑلئے۔2 لاکھ26ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر39لا کھ78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔4مئی 2020ء کو ملتان میں 25 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو123325یونٹس چوری کرنے پر2258581روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15گھریلواورکمرشل صارفین کو15669یونٹس چوری کرنے پر243451روپے جرمانہ(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

،وہاڑی میں 17 گھریلواورکمرشل صارفین کو19185یونٹس چوری کرنے پر312473روپے جرمانہ،بہاولپور میں 9گھریلوصارفین کو15376یونٹس چوری کرنے پر282100روپے جرمانہ،ساہیوال میں 14گھریلوصارفین کو9177 یونٹس چوری کرنے پر149886روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 3 گھریلو صارفین کو2898یونٹس چوری کرنے پر34500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 16گھریلوصارفین کو 23027 یونٹس چوری کرنے پر403502روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 14 گھریلواوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو6493یونٹس چوری کرنے پر 100070روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 12 گھریلو اورکمرشل صارفین کو10938یونٹس چوری کرنے پر194036روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
رگڑا