بھارتی فوج نے برہان وانی کے جانشین کو بھی شہید کردیا

بھارتی فوج نے برہان وانی کے جانشین کو بھی شہید کردیا
بھارتی فوج نے برہان وانی کے جانشین کو بھی شہید کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فورسز کی جانب سے بربریت کاسلسلہ کورونا لاک ڈاون اور ماہ مقدس کے باوجود جاری ہے۔ برطانی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق تازہ ترین کارروائی میں بھارتی فورسز نے شہید برہان وانی کے جانشین ریاض نائیکوں کو بھی شہید کردیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق پولیس نےحزب المجاہدین کے چالیس سالہ کمانڈر ریاض نائیکوں کے سر پر بارہ لاکھ روپے کاانعام بھی رکھا ہواتھا۔

اطلاعات کے مطابق ریاض نائیکون کو  نام نہاد فرضی جھڑپ میں شہید کیاگیا۔

صرف یہی نہیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی فورسز اب کشمیریوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی تک ان کے اہلخانہ کو نہیں دیتی اور انہیں خود ہی ایک دوردراز قبرستان میں دفن کردیتی ہے اور اکثر اوقات ان کی شناخت بھی ظاہر نہیں کرتی۔

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے چالیس روز سے سخت لاک ڈاوٴن جاری ہے اور اس لاک ڈاون کی آڑ میں فوجی آپریشنوں  کو تیز کردیاگیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق لاک ڈاون کے دوران اب تک  34  حریت پسندوں کو شہید کیا گیاہے۔ صرف رمضان کے پہلے عشرے میں نو کشمیریوں کو شہید کیاجاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب وادی کے تمام اضلاع میں لوگ گھروں میں بند ہیں، فوج، پولیس اور نیم فوجی عملے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے لوگ اب کورونا سے زیادہ زمینی حالات سے خوفزدہ ہیں۔ 

کئی مبصرین کو لگتا تھا کہ کورونا کی وبائی صورتحال بدلتے ہی کشمیر میں حالات بہتر ہوجائیں گے لیکن حالیہ ہفتوں کے دوران بھارتی فورسز  کی کارروائیوں نے ان اندازوں کی تردید کر دی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -