پاکستان میں رواں برس 18 لاکھ ٹن زیادہ گندم پیدا ہوگی: ذرائع محکمہ خوراک

پاکستان میں رواں برس 18 لاکھ ٹن زیادہ گندم پیدا ہوگی: ذرائع محکمہ خوراک
پاکستان میں رواں برس 18 لاکھ ٹن زیادہ گندم پیدا ہوگی: ذرائع محکمہ خوراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ذرائع محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں برس مجموعی کھپت سے 18 لاکھ ٹن زیادہ گندم پیدا ہوگی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں ہر شہری سالانہ 115 کلو آٹا کھاتا ہے اور پاکستان میں سالانہ 2 کروڑ 80 لاکھ ٹن گندم کی کھپت ہے جبکہ رواں برس چاروں صوبوں کا گندم پیداواری ہدف 3 کروڑ 21 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے لیکن رواں برس 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کو 12 کروڑ 78 لاکھ لوگوں کیلئے ایک کروڑ 47 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے اور پنجاب کو بیج کےلئے 8 لاکھ 72 ہزار ٹن گندم کی ضرورت ہے جبکہ پنجاب کی گندم کی ضرورت ایک کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار ٹن ہے۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کا پیداواری ہدف 2 کروڑ 41 لاکھ، سندھ کا 44 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا جبکہ خیبرپختونخواکا 14 لاکھ اور بلوچستان کا 13 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں برس پنجاب ضرورت سے 86 لاکھ ٹن زیادہ گندم پیدا کرے گا اور پاکستان میں مجموعی کھپت سے 18 لاکھ ٹن زیادہ گندم پیدا ہوگی۔

مزید :

قومی -