بھارت 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات منسوخ،تمام سیاسی قیدی رہا کرے: اسحاق ڈار

بھارت 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات منسوخ،تمام سیاسی قیدی رہا کرے: اسحاق ڈار
بھارت 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات منسوخ،تمام سیاسی قیدی رہا کرے: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بانجل(ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات منسوخ کرکے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گیمبیا میں ہونے والے 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس میں جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وفد نے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں شرکت کی۔دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اورسکیورٹی ماحول کا جائزہ لیا گیا جبکہ او آئی سی رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا بھی جائزہ بھی لیا۔اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات منسوخ کرکے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، بھارت منظم طریقے سے کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کررہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکام نے اختلاف رائے کو کچلنے کے لئے خوف و ہراس کا ماحول بنایا ہوا ہے، بھارتی رہنماو¿ں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوو¿ں کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی یہ کارروائیاں علاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ 

مزید :

قومی -