مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو  نہیں مل سکتیں،  آنیوالے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائیگا: رانا ثناءاللّٰہ

مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو  نہیں مل سکتیں،  آنیوالے دنوں میں حتمی ...
مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو  نہیں مل سکتیں،  آنیوالے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائیگا: رانا ثناءاللّٰہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو  نہیں مل سکتیں۔"جیو نیوز "کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ سپریم کورٹ سے آیا وہ عبوری فیصلہ ہے، حتمی فیصلہ ہونا ہے۔  آنے والے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں۔

رانا ثناءاللّٰہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن جماعتوں کو نشستیں ملی ہیں وہ قانون و آئین کے تقاضے کے مطابق انکے پاس ہی رہیں گی۔ جس پارٹی کی پارلیمنٹ میں جتنی نمائندگی ہے اسی تناسب سے نشستیں ملیں گی۔ پی ٹی آئی تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، آزاد امیدواروں کو ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار اس دوڑ میں شامل ہی نہیں۔یہ لوگ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں تھے، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے، پھر انہوں نے ایسی پارٹی جوائن کی جو اس دوڑ سے باہر ہے۔

مزید :

قومی -