گوجرانوالہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 4ہوٹلوں پر چھاپے، 2لاکھ سے زائد جرمانہ

گوجرانوالہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 4ہوٹلوں پر چھاپے، 2لاکھ سے زائد جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ) بیورو رپورٹ)صحت مند پنجاب صحت مند پاکستان کے مشن کو یقینی بناتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمر فاروق کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے متعدد ہوٹلز کی چیکنگ کی۔ چند کو معیار میں مزید بہتری کی اصلاحات دیتے ہوئے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ 4 ہوٹلز پر چھاپے کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ باورچی خانے سے ممنوعہ اشیا کی برآمدگی، صفائی کے ناقص انتظامات، احاطے میں حشرات الارض کی بھرمار پر چار ہوٹلز کو دو لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ممنوعہ اجزا کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔