بدھ اور جمعرات کو کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان

بدھ اور جمعرات کو کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان
بدھ اور جمعرات کو کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) شہر میں بدھ اور جمعرات  کو موسم گرم جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اس وقت موسموں کی منتقلی (گرم موسم سے خنک وسرد) کا سلسلہ چل رہا ہے جس کے نتیجے میں بدھ کو شہر کا موسم گرم و خشک جبکہ جمعرات کوگرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔

بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 35 تا 37 ڈگری جبکہ جمعرات کو 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز کے دوران شہرکی فضاؤں پر دھند چھانے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں حد نگاہ کم ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  شہرکے مضافاتی علاقوں میں دھند کی صورتحال باقی ماندہ شہرکے مقابلے میں زیادہ خراب ہوسکتی ہے، منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد رہا۔