امریکا کی کتنی سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ کو برتری حاصل؟جانیے
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا کے مطابق امریکا کی 7سوئنگ ریاستوں میں ڈونلڈٹرمپ کو برتری حاصل ہے،پنسوانیا، جارجیا، مشی گن، نارتھ کیرولینا، ایریزونا، وسکونسن میں ٹرمپ نے کملا ہیرس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 اور کملا ہیرس نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن168 اور ڈیموکریٹس 119 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔