ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بننے کیلئے کتنے الیکٹورل ووٹ درکار؟تازہ ترین نتائج سامنے آ گئے

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بننے کیلئے کتنے الیکٹورل ووٹ درکار؟تازہ ترین نتائج سامنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ابتک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جبکہ ڈیموکریٹس کی کملا ہیرس پیچھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدرکا انتخاب جیتنے کیلئے 538میں سے 270الیکٹورل ووٹ درکار ہیں،ڈونلڈٹرمپ 248 جبکہ کملا ہیرس نے 216الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے،ڈونلڈٹرمپ کو صدر بننے کیلئے 22الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

ادھر سینیٹ میں ری پبلکن کو 51نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ  ڈیموکریٹس کی 43نشستیں  ہیں،ایوان نمائندگان میں ری پبلکن نے 182جبکہ ڈیموکریٹس  نے 150نشستوں پرکامیابی سمیٹی۔