کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا:ٹرمپ کاجیت کے بعد پہلا خطاب، حامیوں کا جشن

کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا:ٹرمپ کاجیت کے بعد ...
کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا:ٹرمپ کاجیت کے بعد پہلا خطاب، حامیوں کا جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے وکٹری سپیچ  میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی، کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا، امریکا کومحفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا،امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ملک بھر میں حامیوں نے بھرپور جشن منایا اور ٹرمپ کے حق میں نعرے بازی کی، ڈونلڈٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بہت شکریہ،حامیوں کا شکریہ آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی،ہم نےآج تاریخ رقم کی ہے،یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے،ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی کامیاب امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی،ان کاکہناتھا کہ امریکا کےسنہری دور کاآغاز ہونے والا ہے،امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا،ٹرمپ نے کہا کہ ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کرنے ہیں، امریکا کومحفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا،ہم نے تمام مشکلات کو عبور کیا،ہر روز آپ کے حقوق کیلئے لڑوں گا،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے، سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہاکہ  باقی کی سوئنگ سٹیٹ میں جیت کر 315الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے۔