فل کورٹ اور آئینی بینچ کے حوالے سے رکن جوڈیشل کمیشن نے اہم سوال اٹھا دیا

فل کورٹ اور آئینی بینچ کے حوالے سے رکن جوڈیشل کمیشن نے اہم سوال اٹھا دیا
فل کورٹ اور آئینی بینچ کے حوالے سے رکن جوڈیشل کمیشن نے اہم سوال اٹھا دیا
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فل کورٹ اور آئینی بینچ کے حوالے سے رکن جوڈیشل کمیشن  نے اہم سوال اٹھا دیا ۔

 نجی ٹی وی  کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزاد کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےرکن جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے کہا کہ کورم والی بات پی ٹی آئی کی غلط ہے،اگر فل کورٹ کو ہی آئینی بینچ بنا دینا ہے پھر تو ساری ترامیم کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔

پروگرام میں  تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور سینئر صحافی شبیر ڈار نے بھی شرکت کی ۔

 صحافی شبیر ڈار نے  کہا کہ عمران خان کی گفتگو ، باڈی لینگویج اور رویئے میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔ اب وہ بہت محتاط ہوگئے ہیں وہ بہت سوچ سمجھ کر گفتگو کرتے ہیں۔

رہنما  تحریک انصاف، شیر افضل مروت نےکہا کہ پی ٹی آئی بند گلی میں نہیں کھڑی پورا پاکستان بند گلی کی طر ف بڑھ رہا ہے۔پارلیمان اسی کام میں لگا ہوا ہے عدلیہ کوقابو کرنا ہے۔26 ویں آئینی ترمیم پہلے لاکر قوم کی توجہ اس جانب کردی گئی۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح کی قانونی ترامیم نہیں آئی ہیں ۔ آپ بہ یک جنبش قلم کہہ دیتے ہیں کہ ہم تین سے پانچ سال کررہے ہیں۔کیوں کررہے ہیں اس کی کوئی منطقی، عقلی دلیل ہے۔