ٹرمپ کی جیت کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت میں کمی

ٹرمپ کی جیت کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت کم ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونے کا بھاؤ 18 ڈالرز کم ہو کر 2731 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.17 ڈالرز کم ہوکر 70.82 ڈالرز ہوگئی ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈاؤ جونز 1114 پوائنٹس کے اضافے سے 46495 ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے، وہ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں اور اب وہ دوسری مرتبہ عہدۂ صدارت پر فائز ہوں گے۔