قاسم ضیاء فراڈ کی رقم واپس کرنے پر رضامند ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم کر دیا

قاسم ضیاء فراڈ کی رقم واپس کرنے پر رضامند ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں سٹاک کمپنی فراڈ کیس کی سماعت کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیانے اپنابیان ریکارڈ کرادیاہے ،جس میں انہوں نے 61، 61 لاکھ روپے کی 2اقساط 30 نومبر2015ء اور29 فروری 2016ء کوجمع کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے،احتساب عدالت نے ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت منظورہونے پر قاسم ضیا کا جوڈیشل ریمانڈ ختم کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیا گزشتہ روزاحتساب عدالت میں پیش ہوئے،قاسم ضیا نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ علی عثمان سٹاک کمپنی فراڈ کیس میں ان کے ذمہ واجب الادا2کروڑ2لاکھ کی رقم کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست چیئرمین نیب کو دے دی ہے،80 لاکھ روپے کی بینک گارنٹی 30 اگست کو چیئرمین نیب کو جمع کرادی تھی،61 لاکھ روپے 30 نومبر 2015کو جبکہ بقیہ 61لاکھ روپے 29فروری 2016کو وہ قومی احتساب بیورومیں جمع کرادیں گے،قاسم ضیا کی جانب سے عدالت سے استدعاکی گئی کہ ضمانت منظورہونے کے بعد ان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم کیاجائے،عدالت نے قاسم ضیا کاجوڈیشل ریمانڈ ختم کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19اکتوبرتک ملتوی کردی ہے ،عدالت نے قاسم ضیا کو ہدایت کی کہ وہ انکوائری کے سلسلے میں انہیں جب بھی طلب کیاجائے وہ احتساب بیوروکے لاہور دفترمیں پیش ہوں ،قاسم ضیا نے عدالت کو انکوائری کے سلسلے میں پیش ہونے کی یقین دہائی کرائی ہے،واضح رہے کہ قومی احتساب بیورونے بیاسی سے زائد شکایات موصول ہونے پر قاسم ضیا کے خلاف تحقیقات کا آغازکیاتھا،7 اگست کو چیئرمین نیب نے قاسم ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جس پر 8اگست کو قاسم ضیا کو گرفتارکیاگیاجس پر لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے 23ستمبر کو قاسم ضیا کی درخواست ضمانت منظور کی تھی،پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیا پر شہریوں کے شیئرزکی رقوم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا الزام ہے،علی عثمان سٹاک بروکریج پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر علی عثمان چودھری کو احتساب بیوروحکام گرفتارکرچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -