اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی سے برآمد بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی سے برآمد بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی سے بم برآمد ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا ، پولیس کے مطابق بم میں بارودی مواد موجود نہیں خوف ہراس پھیلانے کے لئے رکھاجبکہ بی ڈی ذرائع کا کہنا ہے اگر بم پھٹتا تو سو میٹر تک کے علاقے میں نقصان پہنچ سکتا تھا ۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد ہوٹل کے باہر بم رکھ کر فرار ہوگئے ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا ۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق بم میں بارودی مواد موجود نہیں تھا علاقے میں خوف و ہراس پھیلنے کے لئے سڑک کے کنارے بم رکھا گیا دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بم ایک کلو وزنی تھا جس میں ٹائم ڈیوائس منسلک کی گئی تھی ، اگر بم پھٹتا تو سو میٹر تک کے علاقے میں تباہی پھیلاسکتا تھا ۔