شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیم کس سے ملاقات کرنے پہنچ گئی؟ بالآخر تفصیلات سامنے آ گئیں

شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیم کس سے ملاقات ...
شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیم کس سے ملاقات کرنے پہنچ گئی؟ بالآخر تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نیب نے تفتیشی ٹیم کی ڈی جی نیب لاہورسے ملاقات کی،تفتیشی ٹیم نے ڈی جی نیب لاہور کو عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا ۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیم نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزادسے ملاقات کی جس میںنیب کی تفتیشی ٹیم نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا،ڈی جی نیب لاہور نے عدالتی کارروائی پراطمینان کااظہارہوئے کیس کی بہتراندازمیں تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سوالات پہلے فراہم کیے جائیں موقع پر سوالات نہ دیے جائیں ۔

یاد رہے کہ شہبازشریف گزشتہ روز صاف پانی سکینڈل میں پیشی کیلئے نیب کے دفتر گئے تھے جہاں پر افسران نے ان سے تفتیش کے بجائے ان کے سامنے تین فائلز رکھیں اور انہیں بتایا کہ ہمارے پاس آپ کے خلاف ثبوت موجود ہیں اس لیے ہم آپ کو حراست میں لے رہے ہیں جس کے بعد شہبازشریف کی گاڑی کو واپس بھجو دیا گیا اور آج صبح انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔