پاکستان کوسٹ گارڈزکاکوسٹل ہائی وے پر ریسکیو آپریشن

پاکستان کوسٹ گارڈزکاکوسٹل ہائی وے پر ریسکیو آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوسٹل ہائی وے پر پسنی سے کراچی آنے والی ا لجنید کو چ کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی ریسکیو ٹیمیں روانہ کیں۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے سویلین کی مدد سے جائے حادثہ پر فوراً ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو بروقت طبی امداد دی اورنیوی اسپتال اورماڑہ پہنچایا۔ زخمی ہونے والے مسافروں میں بچے،مرداورخواتین شامل ہیں۔ اس افسوس ناک حادثے میں 9مسافر جاں بحق ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیازملٹری نے اس  بروقت امدادی کاروائی اورقیمتی جانوں کے بچانے پر جوانوں کی اس کاوش کو سراہا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے مینڈیٹ کے مطابق تعین شدہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ارضِ پاک کے تحفظ اور عوام کی خدمت کے لئے مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -