آصف ہاشمی کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت27اکتوبر تک ملتوی

آصف ہاشمی کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت27اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسدعلی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت27اکتوبر تک ملتوی کردی،آصف ہاشمی کے خلاف نیب نے غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کے دو  ریفرنس فائل کر رکھے ہیں،آصف ہاشمی کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی  آصف ہاشمی کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ آصف ہاشمی کو کورونا ہو گیا  وہ ابھی صحت یاب نہیں ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -