اے ٹی ایم کی نگرانی،ڈاکو متحرک، وارداتوں میں اضافہ

 اے ٹی ایم کی نگرانی،ڈاکو متحرک، وارداتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ملتان میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا، شہری اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے ہوئے بھی غیر محفوظ ہو گئے، نون چوک پر اے ٹی ایم میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو، شہری(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 کی طرف سے رقم نکلوانے کے وقت اے ٹی ایم میں داخل ہوتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر لے گئے ہیں، دونوں ڈاکوں نے اپنے چہروں کو ماسک سے چھپا رکھا ہے اور ڈاکوں نے واپس نکلتے وقت بھی شہری کو دھمکی دی، یہ واردات یکم اکتوبر کو ہوئی تھی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ہے، واضح رہے کہ ملتان میں اے ٹی ایم میں وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، کینٹ، ممتاز آباد و دیگر علاقوں میں شہری ڈاکوں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں لیکن پولیس تاحال گینگ کو ٹریس نہیں کر سکی۔