موسم سرما کا آغاز، جرمنی میں اوورسیز پاکستانیز فرینڈز کا پارٹی کا اہتمام، فرینڈلی بیڈمنٹن میچ بھی کھیلا گیا
فرینکفرٹ(ویب ڈیسک)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جرمنی میں اوورسیز پاکستانیز فرینڈز رانا جہانگیر وقار وڑائچ، رضوان نے ایک بڑی بار بی کیو پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اوورسیز فرینڈز کے احباب نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے، اس سرما میں دھوپ کا نکلنا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا، تمام دوست احباب پارٹی میوزک کے ردھم میں بہترین موسم سے لطف اندوز ہوئے ، گرل پارٹی کے بعد فرینڈلی بیڈ مننٹن میچ اور خوب گپ شپ ہوئی، چھٹی کے دن کو انجوائے کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیز فرینڈز نے اپنی محفل جمائی۔
پارٹی میں وقار وڑائچ، توصیف، رضوان، اکبر جوئیہ، منصور احمد، ، عامر سہیل، رانا جہانگیر، عمیر چیمہ، نوید احمد، شبیر ، سلیمان، مصور احمد، راو عمران، فضل، نعیم، طارق چیمہ، حافظ محمد عمران ضیاء جنجوعہ، داود، زیشان ،شاہد اور دیگر احباب نے شرکت کی۔