چیئرمین نادرالیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار، لاہور ہائیکورٹ کا فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قراردیدی اور انہیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہری اشبا کامران نےچیئرمین نادرا کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے قواعدوضوابط پر عمل نہیں کیا گیا، جو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قراردیا جائے۔وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست منظور کرلی،عدالت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قراردیدی اور فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔