سندھ کے تمام ارکان قومی اسمبلی 9 ستمبر کو ایوان صدر طلب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو 9 ستمبر کو ایوان صدر اسلام آباد میں طلب کرلیا۔
صدر آصف علی زرداری ایوان صدر میں ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری ارکان سے قانون سازی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔