’افئیر‘ کا انوکھا واقعہ، نوجوان اپنی دادی کو بھگا کر لے گیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال میں مبینہ ”افئیر“ کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان اپنی دادی کو بھگا کر لے گیا۔مذکورہ نوجان پر اپنی عمر سے دوگنی خاتون کو بھگانے کا الزام لگا ہے۔ یہ دونوں رشتے میں دادی اور پوتا لگتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک 20 سالہ نوجوان تین ماہ سے لاپتہ ہے اور خاتون بھی غائب ہے، خاتون پانچ بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔اس خاتون کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ نوجوان ان کی بہو کو لے کر فرار ہوگیا ہے۔دوسری جانب نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا تین ماہ سے لاپتہ ہے اور تاحال اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے گھر سے 7 سے 8 لاکھ روپے کے زیورات بھی غائب ہیں اور اب دونوں خاندان آمنے سامنے ہیں۔ نوجوان کے اہل خانہ نے جمعہ کو دوسرے فریق پر مارپیٹ کا الزام لگایا اور ایس پی سے شکایت کی۔
لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں بچایا تھا اور اب وہ رشتہ داروں کے گھر رہ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوجوان تقریباً تین ماہ قبل 11 ستمبر کو یہ کہہ کر گھر سے نکلا تھا کہ وہ دبئی جا رہا ہے۔
دوسری جانب پہلی بار خاتون 29 اکتوبر کو گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ لیکن دو دن بعد اس کو تلاش کرلیا گیا تھا۔ یہ خاتون 11 نومبر کو دوبارہ لاپتہ ہوگئی اور اب تک ان دونوں میں سے کسی کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
نوجوان کے بھائی سنیل نے بتایا کہ خاتون کے گھر والے ان کے بھائی پر خاتون کو بھگانے کا الزام لگا رہے ہیں، انہوں نے گھر والوں کے ساتھ مارپیٹ کی اور اب وہ گھر چھوڑ کر رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں۔
سنیل کا کہنا ہے کہ خاتون کے گھر والے اس سے 7 سے 8 لاکھ روپے کے زیورات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔نوجوان کے چچا سبھاش نے بتایا کہ خاتون کی عمر تقریباً 40 سال ہے اور اس کے پانچ بچے ہیں۔ جبکہ اس کے بھتیجے کی عمر 20 سال ہے اور وہ رشتے میں اس کی دادی لگتی ہے۔
سبھاش نے بتایا کہ بھتیجے نے کبھی خاتون سے بات نہیں کی، وہ دبئی کیلئے گیا تھا۔ تاہم اب ڈیڑھ ماہ سے اس سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
نوجوان کے اہل خانہ نے کرنال کے ایس پی سے ملاقات کی اور کہا کہ خاتون کے گھر والے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ اہل خانہ کو شبہ ہے کہ خاتون کے گھر والوں نے ان کے بیٹے کے ساتھ کچھ غلط کیا ہے۔