بجلی بحران کے خاتمہ اور زرعی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے، بلال شیرازی

بجلی بحران کے خاتمہ اور زرعی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے خاتمہ اور زرعی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے مونس الٰہی نے بجلی بحران کے خاتمہ ،فاقوں اور قحط سے مستقل نجات کیلئے کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے کیلئے نوجوانوں سے ملکر تحریک چلانے کا اعلان کرکے ملک کیلئے واٹر ویژن اور نوجوانوں کو سیاست کا نیا ڈھنگ اور اسلوب دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ہوتا تو تھر اور چولستان میں قحط اور انسانی جانوں کے نقصان جیسے سانحات رونما نہ ہوتے انہوں کہا کہ پنجاب اسمبلی نے2011میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کےلئے وفاق سے اقدامات کرنے کی قرار داد پاس کر رکھی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پر عملدرآمد کروایا جائے، بجلی بحران کا واحد حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے اس سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ زرعی ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔
سانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوان مونس الہٰی کی قیادت میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے چاروں صوبوں میں جائیں گے اور راہ عامہ ہموار کریں گے ، نوجوان کالا باغ ڈیم تحریک کو غیر سیاسی انداز میں لیکر آگے بڑھیں گے اور چاروں صوبوں کے نوجوانوں کو آبی ذخائر کی تعمیر کے فوائد اور ڈیمز نہ ہونے کے مضمرات کے بارے میں سائنسی و تحقیقی بنیادوں پر آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرے اور کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کیلئے باہمی اختلافات ختم کیئے جائیں یہی وقت کی اہم ضرورت ہے حب الوطنی کا تقاضا تو یہ ہے کہ تمام جماعتیں اپنے تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں تاکہ پاکستان تعمیر و ترقی کی راہوں پر گامزن ہواور ملک اندھیروںسے نجات پاسکے۔