حق نواز قتل کیس ،نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کیلئے درخواست کی سماعت ملتو ی

حق نواز قتل کیس ،نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کیلئے درخواست کی سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن حق نواز قتل کیس کی تحقیقات کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے لئے دائر درخواست کی سماعت بیس اپریل تک ملتو ی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حق نواز کے قتل کے مقدمے میں نامزد کئے گئے وزراء عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے نام جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سیاسی دباؤ پر نکال دئیے۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا یہ اقدام انصاف کے قتل کے مترادف ہے ،عدالت قتل کیس کی میرٹ پر تفتیش کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے۔سرکاری وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں بھجوایا جا چکا ہے اس موقع پر نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل بے بنیاد ہے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ حق نواز قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -