مسئلہ کشمیر پر آئین سے ہٹ کر مذاکرات نہیں ہونگے :بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

مسئلہ کشمیر پر آئین سے ہٹ کر مذاکرات نہیں ہونگے :بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے این این) بھارت کا ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ، مسئلہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے مسئلہ کشمیر پر بات چیت آئین سے ہٹ کر نہیں ہو گی،کشمیریوں کو بات چیت کیلئے آئین کا راستہ اختیار اور تشدد ترک کرنا ہوگا۔راجیہ سبھا میں وزیر مملکت امور داخلہ ہنس راج اہیر نے کہا حکومت ان لوگوں کیساتھ بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہے جو تشدد کا راستہ ترک کرکے بھارتی آئین کے تحت کام کرنے پر راضی ہوں،راجیہ سبھا میں وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا حکومت کے پاس ایسا کوئی منصوبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں امن لانے کیلئے یہاں کے متعلقین کیساتھ بات چیت کی جائے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر موصوف کا کہنا تھا وہ مسلم کنبے، جنہوں نے وادی کی صورتحال کی وجہ سے جموں یا ملک کے دیگر علاقوں میں نقل مکانی کی ہے ،وہ بطور کشمیری مائیگرنٹ حکومت کے پاس1990ئسے رجسٹر ہیں، 1990ئمیں وادی سے62,001لوگوں نے نقل مکانی کی جس میں2252کنبے مسلمان ہیں۔
بھارتی ہٹ دھرمی

مزید :

علاقائی -