تربت ،مردم شماری کرنے والی ٹیم پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی

تربت ،مردم شماری کرنے والی ٹیم پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( این این آئی ) تربت میں مردم شماری کرنے والی ٹیم پر بم حملہ ایک اہلکار زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تربت کے علاقے مند میں مردم شماری کرنے والی ٹیم پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
مردم شماری

مزید :

صفحہ اول -