ضلع کونسل شانگلہ کا اجلاس، اراکین کونسل نے مسائل کے انبار

ضلع کونسل شانگلہ کا اجلاس، اراکین کونسل نے مسائل کے انبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل شانگلہ کا اجلاس، اراکین کونسل نے مسائیل کے انبار لگا لئے،شانگلہ کو تقسیم کرنے دو ضلعوں کی حیثیت دینے سمیت چار قرارداد منظور،ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی کرنے کا قرارداد بھی منظور،ضلع ناظم شانگلہ صوبائی اور مرکزی حکومت شانگلہ کے ضلعی کونسل کو اہمیت نہیں دے رہے،سیلاب ایک سال مکمل ہونے کے باوجود شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل شانگلہ کا اجلاس جمعرات کے روز سپیکر کامران اقبال کی زیر صدارت کالج ایڈیٹوریل ہال الپوری میں منعقد ہوا،اجلاس میں ضلع ناظم کی عدم شرکت پر اپوزیشن اراکین کا شدیداحتجاج کیا گیا، ضلع ناظم شانگلہ اس ایوان سے منتخب ہوئے ہیں مگر وہ ایوان میں انا اپنی توہین سمجھتے ہیں جو قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، صوبائی اور مرکزی حکومت شانگلہ کے ضلعی کونسل کو اہمیت نہیں دے رہے،جو ضلع ناظم شانگلہ کی ناکامی ہے۔ اجلاس سے اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل حاجی سدید الرحمن نے کہا کہ شانگلہ پسماندہ علاقہ ہے ، اسکی تعمیر نو کیلئے تمام اپس کے اختلافات بھلا کر یکجا ہوکر قدم اٹھانا ہوگا،بلدیات نظا م کا مقصد عوام کو ان کے دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے تا ہم ضلعی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور عدم توجہ کی وجہ سے حالات ویسے دکھائی نہیں دے رہے۔اجلاس میں یونین کونسل الپوری سے رکن ضلع کونسل صابر رحمن نے قرارداد کے ذریعے ملاکنڈ ڈویژن میں کٹ گاڑیوں کے مسئلے پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن فری ٹیکس زون ہے اور یہاں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت کسی بھی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی فوری طور پر شروع کیا جائے، شانگلہ میں کٹ گاڑیوں کے مالکان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے ،گریز کیا جائے۔اجلاس میں یونین کونسل ڈھیری سے رکن ضلع کونسل شمس الرحمن نے قرار داد کے ذریعے ایوان سے منظور کروایا کہ شانگلہ ایک وسیع ضلع ہے ان کو دو حصوں میں تقسیم کرکے لوئیر اور اپر شانگلہ کا درجہ دیا جائے،وادی کانا اور وادی الپوری کو الگ جبکہ دیگر علاقوں کو الگ ضلع بنایا جائے،دو ضلعوں سے عوام کے مسائیل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوجائیں گے اور انتظامی امور بھی اسانی سے نمٹائے جاسکیں گے، اجلاس سے ارکان ضلع کونسل سرفراز خان گجر ، الطاف حسین گلاب شاہپوری ، ذاکر اللہ خان پورن اور دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا،اراکین کا کہنا تھا کہ سیلاب کی ایک سال گزرنے کے باوجود بھی شانگلہ میں تا حال انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا۔