بشریٰ بی بی اﷲ کی نعمت ، جب تک زندگی ہے دونوں ساتھ رہیں گے ،عمران خان

بشریٰ بی بی اﷲ کی نعمت ، جب تک زندگی ہے دونوں ساتھ رہیں گے ،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان کیلئے خدا کی نعمت ہیں اور جب تک زندگی ہے دونوں ساتھ رہیں گے۔دنیانیوزکے اینکرپرسن جنیدسلیم سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وضاحت کی کہ ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔چند ماہ قبل خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو محض سیاستدان کے بجائے قوم کا رہنما قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی سادہ انسان ہیں، کائنات میں انہیں کسی چیز کا لالچ نہیں۔بشری بی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لا سکتے ہیں، مگر تبدیلی آنے میں وقت لگتا ہے۔انٹرویو کے دوران اپنے حجاب اور پردے کا دفاع کرتے ہوئے وزیر اعظم کی اہلیہ نے کئی لوگوں کو متاثر کیا، بشری بی بی کا کہنا تھا کہ ’پردہ میرا انتخاب اور میرا ذاتی معاملہ ہے جس نے نہیں کرنا وہ نہ کرے‘۔انہوں نے بتایا کہ خاتونِ اول بننے کے بعد انہوں نے اولڈ ہومز اور یتیم خانوں کا دورہ کیا۔ یہ تجربہ ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔ خاتون اوّل نے بتایا کہ انہوں نے معذور ، بزرگ اور تنہا افراد کو دیکھا۔ ان میں سے کچھ افراد کے چہرے ان کے ذہن میں نقش ہو گئے ہیں اور اب وہ ان مراکز میں رہائش پذیر افراد کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے کوششیں جاری رکھیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -