وہوا ‘ ساتھی کو مارنے پر زہریلے سانپ نے لڑکے کو ڈس لیا ‘ حالت نازک

وہوا ‘ ساتھی کو مارنے پر زہریلے سانپ نے لڑکے کو ڈس لیا ‘ حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہوا(نمائندہ پاکستان) سانپ کے ڈسنے سے 13 سالہ لڑکی جاں بحق، سانپ کو مارنے پر اس کے ساتھی سانپ نے دوسرے دن لڑکی کے بڑے بھائی کو بھی ڈس لیا، تفصیل کے مطابق و(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ہوا کے نواحی قصبہ وجن کا رہائشی رحمت اللہ ولد امام بخش قوم قیصرانی نے کھیتی باڑی کی غرض سے ترمن اڈہ کے قریب اپنی زرعی زمینوں پر گھر بنایا ہوا ہے دو روز قبل رحمت اللہ کی 13 سالہ بیٹی کوثر پروین مغرب کی نماز کے بعد گھر کے قریب کام کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک اسے ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا حالت غیر ہونے پر اسے پہلے ٹبی قیصرانی ہسپتال اور پھر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ شریف منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور جاں بحق ہوگئی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدکوثر بی بی کے بڑے بھائی 15 سالہ لیاقت علی نے تلاش کرنے کے بعد ایک سانپ کو ماردیا جبکہ اس کے ساتھی سانپ بھاگ گئے شام ہونے پر جبکہ لیاقت علی اپنے گھر پر موجود تھا کہ ایک سانپ نے اس پر حملہ کرکے اسے ڈس لیا جس پر اہل خانہ نے اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ شریف داخل کرادیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔
زہریلے سانپ