”قوم کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ اگر بھارت جارحیت کرتا ہے تو آپ نے ۔۔۔“ حکومت نے سب سے بڑا پیغام جاری کر دیا

”قوم کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ اگر بھارت جارحیت کرتا ہے تو آپ نے ۔۔۔“ حکومت ...
”قوم کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ اگر بھارت جارحیت کرتا ہے تو آپ نے ۔۔۔“ حکومت نے سب سے بڑا پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیاہے کہ بھارت جارحیت کی منصوبہ بندی کر رہاہے اور 16 سے 20 اپریل کے درمیان جارحیت کر سکتا ہے تاہم میں قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر جارحیت ہو تی ہے تو آپ کو یکجہتی اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور مل کر آواز دینی ہو گی کہ ہمارے سو اختلافات سہی لیکن ہم جارحیت کیخلاف ایک ہیں ۔
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان کے قابل بھروسہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی جارحیت کی تیاری کر رہاہے ، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس اطلاع کو عالمی برادری کے ساتھ شیئر کریں اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کریں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں، مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے لئے پورے خطے کے امن کو داو پر لگا دیا ہے، ہمارے پاس مصدقہ انٹیلی جنس ہے کہ بھارت ایک اور جارحیت کا منصوبہ بنارہا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ بھارت بہانے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا ایک اور واقعہ بھی کروا سکتا ہے اس لیے عالمی برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے ۔ عالمی برادری کو خطے کی حساسیت کو سامنے رکھتے ہوئے خاموش نہیں رہنا چاہیے، انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -