پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی  ضمانت منظور

پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی  ضمانت منظور
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی  ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی  ضمانت منظورکرلی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی  درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے 20مارچ کو کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ’ریاست مخالف پروپیگنڈے‘ کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا تھا۔