ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، کسی سے تصادم نہیں چاہتے، لطیف کھوسہ

ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، کسی سے تصادم نہیں چاہتے، لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرناہوگا۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کسی سے بھی تصادم نہیں چاہتے۔ ان خیالات کااظہار گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خاں کھوسہ نے گزشتہ روز سیکرٹری اطلاعات پی پی پی پنجاب راجہ عامر کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر، عزیز الرحمن چن، نوید چودھری، شوکت بسرا، اورنگزیب برکی، فائزہ ملک، اسلم گل، پیر ناظم شاہ کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے بڑے تدبر اور بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے ملک میں جمہوریت کو رواں دواں رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں ا ور اب یہ صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے ان اختیارات کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم عدالتوں کو غیر متنازعہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -