طاہر القادری کیخلاف اقتدار حرکت میں :مقدمہ درج ،15کروڑ کا نوٹس

طاہر القادری کیخلاف اقتدار حرکت میں :مقدمہ درج ،15کروڑ کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

           لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومت نے طاہرالقادری کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیاہے، ایک طرف ان کے خلاف تقریر میں لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں لاہور کے ایک تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف ایف بی آر نے ڈاکٹر طاہر القادری کو چالیس کروڑ روپے ٹیکس کے واجبات کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے طاہر القادری کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور کے تھانہ فیصل ٹاو¿ن میں طاہر القادری کے خلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کے بیانات سول نافرمانی کے زمرے میں آتے ہیں اور انہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایف بی آر نے 2010 سے 2013 کے دوران عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری ،ان کے دو بیٹوں اور ان کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کا ٹیکس جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق طاہر القادری ادارہ منہاج القرآن، قرآن سوسائٹی اور منہاج ویلفئیر سوسائٹی کے ذمہ چالیس کروڑ روپے سے زیادہ کے ٹیکس واجبات ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 8 اگست تک 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 8 اگست تک ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ان کے اکاﺅنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں۔ باقی ماندہ واجبات کا نوٹس بھی آنے والے دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔ ٹیکس ادا نہ ہونے کی صورت میں قانونی متعلقین کوکارروائی کا سامنا کرنا ہوگااور جرمانے سمیت واجبات وصول کیے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -