نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنما عامر خان سمیت 3 ملزمان پرفرد جرم عائد

نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنما عامر خان ...
نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنما عامر خان سمیت 3 ملزمان پرفرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان سمیت 3 ملزمان پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما عامر خان، ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما اور منہاج قاضی پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کر دی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ ٹارگٹ کلر رئیس مما اور منہاج قاضی گرفتار جبکہ عامر خان ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عامر خان و دیگر ملزمان پر پہلے بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی، تاہم مفرور ملزم رئیس مما گرفتاری کے بعد دوبارہ ترمیم شدہ فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔