ڈینگی، پولیو اور کوروان کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں: یاسمین راشد

    ڈینگی، پولیو اور کوروان کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں: یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں کابینہ اجلاس برائے انسدادڈینگی مہم منعقد ہوا۔صوبائی وزیر اوقاف سعیدالحسن جعفری، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمدعثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، ڈی سی لاہوردانش افضال اوروڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام ڈی سی حضرات اور کمشنرزنے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،ڈی جی پی آر،لائیو سٹاک،ایل ڈبلیو ایم سی،لوکل گورنمنٹ،سپیشل برانچ،ڈی ایچ اے،سول ایوی ایشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے تدارک،پولیو کے خاتمے اور کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات کو انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں سرویلنس کانظام مزید سخت کیا جائے۔کسی بھی ضلع میں انسدادڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -