لاہور میں اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات کومنشیات سپلائی کرنیوالاگرفتار، کیا بہروپ دھار کر سمگلنگ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور میں اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات کومنشیات سپلائی کرنیوالاگرفتار، کیا ...

`

لاہور میں اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات کومنشیات سپلائی کرنیوالاگرفتار، کیا بہروپ دھار کر سمگلنگ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)گلبرگ پولیس نے اہم سرکاری و سیاسی شخصیات سمیت فنکاروں اور بڑی بڑی ڈانس پارٹیو ں میں منشیات فراہم کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش آصف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5کلو چرس برآمد کرلی،ملزم مزدوربن کرمنشیات بیچتا تھا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے اہم شخصیات کو منشیات سپلائی کرنے کا دھندہ کرتا تھا خصو صا تعلیمی اداروں میں بھی اس کی چرس کئی کئی کلو کے حساب سے جاتی تھی ، ملزم کے بڑی بڑی شخصیات سے تعلقات بھی ہیں ،جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتار ی کے بعد سفارشوں کا تانتا بندھ گیا۔