حماس نے سیاسی بیورو کے نئے سربراہ کا انتخاب کرلیا

حماس نے سیاسی بیورو کے نئے سربراہ کا انتخاب کرلیا
حماس نے سیاسی بیورو کے نئے سربراہ کا انتخاب کرلیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں اپنے اعلیٰ عہدیدار یحیٰ ابراہیم حسن السنوار کو  نیا قائد منتخب کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے مختصر بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کمانڈر یحیٰ سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر انتخاب کا اعلان کردیا ہے۔حماس نے کہا کہ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔ حماس نے 31 جولائی کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے نئے قائد کا انتخاب عمل میں لایا ہے، یہ عمل دو روز قبل شروع ہوا تھا۔یحییٰ السنوار کو اسرائیل پر حملوں اور خاص طور پر گزشتہ برس کیے گئے حملے کا آرکیٹکٹ مانا جاتا ہے اور وہ تب سے غزہ میں موجود ہیں جبکہ اسرائیل کئی کوششوں کے باوجود ان کو نشانہ بنانے سے قاصر ہے۔