بنگلہ دیش:بھارتی میڈیا نے ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،امریکہ اور چین بھی مورد الزام

بنگلہ دیش:بھارتی میڈیا نے ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،امریکہ اور چین بھی مورد ...
بنگلہ دیش:بھارتی میڈیا نے ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،امریکہ اور چین بھی مورد الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کو 24 گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ بھارتی تجزیہ کاروں اور میڈیا نے اسے سازش قرار دیکر ملبہ پاکستان، امریکہ اور چین پر ڈال دیا۔
بنگلہدیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے طویل اقتدار کے خاتمے نے بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے، بھارت کے دفاعی تجزیہ کار اچانک آئی اس تبدیلی سے اتنے پریشان ہوئے کہ ایک ہی سانس میں امریکہ، چین اور پاکستان کو اس میں ملوث قرار دیدیا۔بھارتی تجزیہ کار جنرل (ر) بخشی نے یہاں تک الزام عائد کردیا کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو امریکہ اور چین نے دھمکیاں بھی دیں، الزامات لگاتے لگاتے نوبل انعام یافتہ بنگلہ دیشی اکانومسٹ محمد یونس کو بھی امریکہ نواز قرار دیا۔

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں امریکی ڈیپ سٹیٹ کو ملوث قرار دیا اور اپوزیشن رہنما راہول گاندھی پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکہ سے بھارت میں اسی طرح کا رجیم چینج چاہتے ہیں۔بھارتی تجزیہ کاراور میڈیا کے الزامات کے برعکس برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کی بے جا حمایت اور بنگلہ دیش کے معاملات میں مداخلت بھی شیخ حسینہ کے زوال کی وجہ بنی۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ بھارت 14 سال سے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا اصل پشت پناہ رہا ہے اور جمہوریت کی تباہی میں حصہ دار ہے۔مغربی تجزیہ کاروں نے بنگلہ دیشں میں حکومت کی تبدیلی کو بھارت کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔