بنگلہ دیش کے نئے سربراہ ڈاکٹرمحمد یونس کا بھارت سے خارجہ پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ

بنگلہ دیش کے نئے سربراہ ڈاکٹرمحمد یونس کا بھارت سے خارجہ پالیسی پر نظرثانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ بھارت کے بنگلہ دیش کے غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ  براہ کرم بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِثانی کرے۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ارکان کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، حکومت کے نامزد سربراہ پروفیسر محمد یونس کل پیرس سے ڈھاکہ  پہنچیں گے۔

عبوری حکومت کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ملک میں انتخابات متوقع ہیں۔ 

دوسری جانب بنگلہ دیش میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور تعلیمی ادارے اور گارمنٹس فیکٹریاں دوبارہ کھل گئی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی  رواں دواں ہے۔