ڈاکٹروں سمیت12افراد کی ہلاکت پر پیما کا اظہار تعزیت

ڈاکٹروں سمیت12افراد کی ہلاکت پر پیما کا اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے کراچی میں آتشزدگی سے 5ڈاکٹروں سمیت 12سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سانحے کی تحقیقات کے ذریعے حقائق کا پتہ چلائے اور مستقبل میں اس طرح انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔