بیت المقدس زمین صرف خطہ زمین نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کے لئے سرخ لکیر ہے: شہباز شریف

بیت المقدس زمین صرف خطہ زمین نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کے لئے سرخ لکیر ہے: شہباز ...
بیت المقدس زمین صرف خطہ زمین نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کے لئے سرخ لکیر ہے: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیت المقدس محض ایک خطہ زمین نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کے لئے ایک سرخ لکیر ہے، تمام مسلم امہ کو قبلہ اول کی حفاظت کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

حماس نے القدس سے متعلق امریکی اعلان پر نئی ’’ انتفاضہ تحریک‘‘ چلانے کا اعلان کر دیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کے خلاف او آئی اسی کا اجلاس بلانا ایک بروقت فیصلہ ہے ۔ ہم ترک صدر کی اس مئوقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں جس میں انہوں نے ٹرمپ کے اقدامات کو قیام امن کے لئے خطرہ قرار دیا ہے، ہم بطور مسلمان مشترکہ اور مئوثر ردعمل کا اظہار کریں ۔


ایک اور ٹوئٹ میں شہباز شریف نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ بیت المقدس کو ایک متنازعہ زمین کہتے ہیں لیکن آپ کو علامہ اقبال کے اس شعر کا جواب بھی دینا ہوگا جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ 
ہے خاکِ فلسطیں پہ یہودی کااگرحق
ہسپانیہ پرحق نہیں کیوں اہلِ عرب کا


شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو طیب اردگان کی آواز پر لبیک کہنا ہو گا اور تمام مسلم امہ کو بھی یک زبان ہو کر قبلہ اول کی حفاطت کے لئے اپنی آواز بلند کرنی ہوگی۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -